فیصل آباد ( سی این این نیوز) ترکھانی تھان کے علاقہ میں جوان لڑکی اغواء ایس،ایچ،او نے 20ہزار روپے رشوت لے کر مقدمہ درج کیا ایک ملزم گرفتار کر کے جھنجوڑا تفتیشی نے30ہزار روپے رشوت لے لی مگر نہ تو ملزمان گرفتار ہوئے اور نہ ہی لڑکی برآمد کی گئی ۔ان خیالات کا اظہار لڑکی کے والدین نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 48گ ب ترکھانی تحصیل سمندری میں رات ایک بجے مسلح محمد امین ، منیر ، بشیر احمد ، محمد اقبال جو کہ آتش اسلحہ سے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح تھے گھر میں گھس کر عاصمہ بی بی کو زبردستی اٹھایا لڑکی نے شور مچایا تو گھر والوں کے مزاحمت کرنے پر ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو اغواء کر کے لے گئےSHOتھانہ ترکھانی نے 20ہزار روپے رشوت لے کر مقدمہ درج کیا اور ایک ملزم خام محمد کو گرفتار کر لیا اور بعد میں اسی کو بھی چھوڑ دیا جبکہ تفتیشی افسر نے بھی عاصمہ کے والد غلام سرور سے 30ہزار روپے رشوت وصول کی مگراس نے بھی نہ تو ملزمان گرفتار کئے اور نہ ہی آج تک لڑکی کو بر آمد کیا لڑکی کے والدین وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ یا کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر ملزم گرفتار اور لڑکی کو بر آمد کرایں۔جبکہ لڑکی کی والدہ صغراں بی بی نے کہا کہ اگر ان کی لڑکی کو برآمد نہ کروایا اور ملزمان گرفتار نہ کئے تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود کشی کر لے گی ۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)

Post a Comment