شہ سر خیاں

سپورٹس

شوبز

حیرت انگیز

Thursday, 18 September 2014

فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ نے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے اشیائے خوردنی کے 4ٹرک روانہ کر دیئے

فیصل آباد ( سی این این نیوز) فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ نے ضلع چنیوٹ اور جھنگ کے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے اشیائے خوردنی کے 4ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کئے ہیں۔ٹرکوں کی ترسیل کی تقریب میں ڈی او (سی)شفیع اللہ خاں، میاں شائق جاوید چےئرمین فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ اور بانی ٹرسٹیز میاں محمد طیب (سابق چےئرمین) اور ٹرسٹیز سید عمر نذر شاہ،میاں عابد کمال نے شرکت کی۔چنیوٹ کے لئے بجھوائے جانے والے 2ٹرکوں کے سامان میں آٹا،گھی،چینی،چاول،دالیں،ملک پیک،چائے اور صابن کے 20,20کلوسامان پر مشتمل 375تھیلوں کی تقسیم چنیوٹ کے سیلاب زدگان کو ڈی سی اوڈاکٹر ارشاد احمد کی نگرانی میں کی گئی جبکہ جھنگ کے سیلاب متاثرین کو اتنا ہی امدادی سامان ٹرسٹ کے نمائندہ کی موجودگی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تقسیم کیا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف ٹرسٹیز،فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے فیصلہ کے مطابق امدادی سامان کے مزید ٹرک چند روز میں چنیوٹ،جھنگ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بجھوائے جائیں گے جن کی تقسیم مستحسن طریقہ سے کی جائے گی۔

Post a Comment

 
Copyright © 2014 CNN NEWS PAKISTAN