شہ سر خیاں

سپورٹس

شوبز

حیرت انگیز

Thursday, 18 September 2014

لائل پور لیڈیز باغ،ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کومزید تیز کریں ،ڈی سی اونورالامین مینگل

فیصل آباد ( سی این این نیوز) ڈی سی اونورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ لائل پور لیڈیز باغ کی تزئین وترقی کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کومزید تیز کریں تاکہ خواتین کے لئے تفریحی سرگرمیوں کو بلاتاخیر بحال کیا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت لائلپور لیڈیزباغ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔انہوں نے بتایا کہ لیڈیز باغ شہر کے ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے جس میں خواتین کے لئے سہولتوں کو وسیع کرنے کے لئے 3کروڑروپے کے فنڈزسے دومنزلہ عمارت میں آڈیٹوریم ہال،لائبریری اور دیگر شعبہ جات تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں گرلزگائیڈز کے لئے تربیتی کلاس رومز اور وسیع وعریض پارکنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے خواتین کو سیروتفریح کے علاوہ مختلف سماجی تقریبات منعقد کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے تعمیراتی کام میں نفاست اورپائیداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمارت تعمیراتی فن کا شاہکاراورپر شکوہ ہونی چاہیے جس سے لیڈیز باغ کی شان وشوکت میں مزید اضافہ ہوگا۔اس موقع پرڈی سی او کوبتایا گیا کہ منصوبے کا 35فیصد کام مکمل کیا جاچکاہے جبکہ آئندہ تین ماہ کے اندر اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچادیا جائیگا۔

Post a Comment

 
Copyright © 2014 CNN NEWS PAKISTAN