شہ سر خیاں

سپورٹس

شوبز

حیرت انگیز

Thursday, 18 September 2014

فلڈریلیف کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں160میں مصروف، کارکنان،کو گرفتار کیا گیا ،مجلس وحدت مسلمین

فیصل آباد ( سی این این نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ممبر مذاکراتی کمیٹی سید اسد عباس نقوی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کئے جانے والے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہیں ، 12ستمبر کو جو چھاپہ مارا گیا اور اس میں ایسے کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن کا اس دھرنے سے کوئی تعلق نہیں تھا ایسے کارکنان جو فلڈریلیف کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں160میں مصروف تھے اُن کو گرفتار کیا گیا اور دہشت گردی کے مقدمات کے تحت جیلوں میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے مجرموں کے ساتھ رکھا گیا ہے ، جہاں کسی بڑے حادثے کا بھی خطرہ لاحق ہے اور ان کو کسی تک پہنچے کی رسائی حاصل نہیں۔ حکومت نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ملک بھر میں کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے اس ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے یاد رکھیں حکومتیں کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں اُن کا کہنا تھا کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں طاقت کے ذریعے ہمیں راستے سے ہٹانے کی کوشش ان کی بھول ہے ہمارے مطالبات آئینی اور قانونی ہے اور اس سے ہم ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اپوزیشن جرگے کے اقدامات قابل تحسین ہیں لیکن حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور بادشاہانہ طرز حکمرانی نے ان سیاسی رہنماوُں کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا ہے ،سیاسی جرگے کے رکن رحمان ملک صاحب کا گرفتاریوں کے حوالے سے کردار قابل تحسین ہے ،کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے اسکاؤٹس اور میڈیکل ریلیف کے ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر بے گناہ افراد کو نہ چھوڑا گیا تو سخت احتجاج کریں گے اور کارکنان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ،پریس کانفرنس میں صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ علی شیر انصاری اور علامہ ضیغم عباس صاحب بھی موجود تھے اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی کوریج کے لئے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

Post a Comment

 
Copyright © 2014 CNN NEWS PAKISTAN