نیو دہلی (سی این این نیوز)شو خ و چنچل بھارتی حسینہ دپیکا پا ڈوکون نے بد تمیزی کرنے والے اخبار 'ٹامز آف انڈیا 'کی ایسی خبر لی کہ سب واہ واہ کراٹھے اور اخبار کی انتظامیہ منہ چھپاتی پھر رہی تھی ۔ اخبار نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر دیپکا کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اس کے مختصر لباس اور برہنہ ہو تے جسم کے طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ دراصل یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب دپیکا نے اپکی مشہور فلم "چنائی ایکسپریس"کے ٹریلر کے لیے ایک مختصر لباس زیب تن کیا ۔ ادا کارہ نے اس ویڈیو کو انتہائی بد تمیز قرار دیتے ہو ئے ٹوٹر پر دھواں دار جوابات دئیے جس سے سار ی دنیا میں اس کے مداح اخبار کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔ دپیکا نے ٹویٹر پر لکھا کہ "ہاں ۱میں ایک عورت ہوں اور نسوانی اعضاءرکھتی ہوں ،آپ کو اس سے کیا مسلہ ہے " اس نے مزید لکھا "اگر آپ خواتین کو عزت نہیں کر سکتے تو ان کو با اختیار بنانے کی بات نہ کریں ". دپیکا کے ٹویٹر پر 70لاکھ سے زائد مداح ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ا س کا پیغام منٹوں میں ساری دنیا پھیل گیا ۔ ساتھی فنکاروں نے بھی اس کی ہمت اور جرات کی بہت تعریف کی اور کہا کہ اس نے گھٹیا صحافت کرنے والوں کو مزہ چکھا دیا ہے
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)

Post a Comment