جدہ (سی این این نیوز)مغربی میڈیا نے ایک دفعہ پھر سعودی حکومت پر مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کے الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے ،اور یہ بات زور شور سے اٹھائی جا رہی ہے کہ درجنوں عیسائی خواتین ،مردوں اور بچو ںکو عبادت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصل کے مطا بق ان لوگو ں کو ایک بھارتی باشندے کے گھر پر عبادت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور مملکت کی مذہبی پولیس نے ان سے برآمد ہونے والی بائبل نسخے بھی قبضے میں لے لیے اور یہ بھی کہا گیا تا حال گرفتار شدگان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی رہی۔واشنگٹن میں ہڈسن اسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی نینا شیا نے امریکی ٹی وی فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں عیسائی برادری کا استحصال کیا جا رہا ہے اور ان کے کلیساﺅں پر پا بندیا ں لگائی جا رہی ہیں اور خصوصاً غریب اور کمزور ممالک سے آنے والے عیسایوں کو دبایا جاتا ہے ، مغربی ممالک میں انسانی حقوق کے کارکنا ن امریکہ پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ اوہ اپنا اثر و سوخ استعمال کر کے گرفتار شدگان کو رہا کر وائیں ، دوسر جانب سعودی حکومت کے ایک نمائندے نے گرفتاریوں سے لا علمی کا اظہار کیا ہے
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)

Post a Comment