شہ سر خیاں

سپورٹس

شوبز

حیرت انگیز

Monday, 15 September 2014

حج کے لیے روانگی سے پہلے صرف اس قرض کی واپسی ضروری ہے جو افراد سے لیا گیا ہو

جدہ (سی این این نیوز)سعودی عرب کی سینئر علما کونسل کے رکن شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ حج ادا کرنے کے لیے بینکوں یا حکومت سے قرض لیا جا سکتا ہے ۔اب کا کہنا ہے کہ وہ قرض جو تنخواہ میں سے ما ہانہ قسطوں سے صورت میں واپس کیا جائے حج کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔حج کے لیے روانگی سے پہلے صرف اس قرض کی واپسی ضروری ہے جو افراد سے لیا گیا ہو ۔دریں اثناءوزرات حج نے سستا حج سکیم کے تحت مزید 6000ہزار مواقع پید ا کئے ہیں ،اور دی گئی درخواست کو الیکڑانک طریقے سے کینسل کرنے کی سہولت بھی متعارف کر وادی گئی ہے ۔نائب وزیر حج حسین الشریف نی کہا ہے کہ جو لوگ حج کی ادائیگی کے لیے نہیں جارہے وہ اپنی درخواست کینسل کر دیں تا کہ یہ موقع کسی اور کو دستیا ب ہو سکے ۔پر گرام میں ریزرویشن کروانے کے لیے اب اخری تاریخ یکم زوالحج ہو گی ۔

Post a Comment

 
Copyright © 2014 CNN NEWS PAKISTAN